90میل فی گھنٹہ کی رفتارسے ہواچلنے پرآبشاراُلٹی بہنے لگی
سکاٹ لینڈ میں آبشار اُلٹی بہنے لگی،یہ منظر دیکھنے والوں نے قدرت کی اس شان کو کیمروں میں محفوظ کرلیا
ایڈن برگ (نیٹ نیوز)جبکہ سوشل میڈیا پر لوگوں نے تعجب کا اظہار کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکاٹ لینڈ میں تیز رفتار ہوائیں پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بن گئیں، 90میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں نے آبشار کو اُلٹی بہنے پر مجبور کر دیا۔ یہ نظارہ لائیودیکھنے والوں کا کہناہے کہ ہوا کی شدت اور رفتار اس قدر تیز تھی کہ اس نے آبشار کے پانی کو اچھال کر پیچھے پھینکنا شروع کردیا جس سے یوں لگنے لگا کہ آبشار اُلٹی بہہ رہی ہے ۔