بچے کی پیدائش پر والدین کو 3 لاکھ روپے کا بونس دینے کا اعلان
یونان کی حکومت نے ملک میں آبادی بڑھانے کیلئے بچے کی پیدائش پر والدین کو 2 ہزار یورو(3لاکھ 36ہزاورروپے پاکستانی)بطور بونس دینے کا اعلان کردیا
ایتھنز(نیٹ نیوز)یہ اعلان آبادی میں کمی کے باعث کیا گیا ہے ، یونان میں بچوں کی پیدائش کی شرح 8.5فیصد اور اموات کی شرح 11.2فیصد ہے ۔یونانی حکومت نے بونس کیلئے خطیر رقم مختص کردی ہے اور یہ پیشکش یونان میں بسنے والے تارکین وطن کیلئے بھی ہے ۔