95 سالہ خاتون کا 100 سالہ سابق شوہر پرجہیز واپسی کا کیس
لاہور کی فیملی کورٹ میں 95 سالہ معمر خاتون نے اپنے 100 سالہ شوہر سے جہیز واپسی کا دعویٰ دائر کردیا
لاہور(نیٹ نیوز)بتایاگیاہے کہ بابا اسماعیل کی شادی تاج بی بی کے ساتھ 1960 میں ہوئی اوردونوں میں 35 برس قبل طلاق ہوگئی، اب طلاق کے 35 سال بعد تاج بی بی نے جہیز واپسی کا دعویٰ دائر کردیا ہے ۔نوٹس ملنے پر بابا اسماعیل وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ دعویٰ جھوٹا ہے ، 1960 میں تاج بی بی کو خالی ہاتھ بیاہ کر لایا تھا۔ایک 85سالہ بزرگ نے گواہی دی کہ نکاح میرے سامنے ہوا ، تاج بی بی جہیز نہیں لائی تھی ۔