بیلجیئم کے چر چ میں انسانی ہڈیوں سے بنی ہوئی دیوار دریافت
بیلجیئم کے شہر گینٹ کے تاریخی چرچ میں انسانی ہڈیوں سے بنی دیوار دریافت ہوئی ہے
برسلز(نیٹ نیوز)میڈیارپورٹس کے مطابق انسانی ہڈیوں سے بنی دیوار آرکیالوجیکل ٹیم نے دریا فت کی ،ترتیب سے چنی ہوئی ہڈیوں کی دیوار میں زیادہ تر ران اور پنڈلی کی ہڈیاں شامل ہیں جبکہ کچھ ڈھانچے بھی ملے ہیں۔آرکیالوجیکل ٹیم کے ترجمان کے مطابق یہ 15 ویں صدی کے لوگوں کی ہڈیاں ہیں ،ایک خیال ہے کہ کسی وقت قریب موجود قبرستان کے بھرنے کے بعد اسے دوسروں کیلئے خالی کرنے کی غرض سے یہ ہڈیاں وہاں سے نکال کر یہاں لائی گئی ہوں۔