روشنی کے ذریعے منہ کو جراثیم سے پاک کرنیوالا ماؤتھ واش

روشنی کے ذریعے منہ کو جراثیم سے پاک کرنیوالا ماؤتھ واش

فن لینڈ کی ہیلسنکی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک نجی کمپنی کیساتھ ملکر ایسا نیا ماؤتھ واش ایجاد کرلیا ہے جو روشنی کی مدد سے منہ میں موجود 99 فیصد مضر جراثیم کو ہلاک کردیتا ہے

ہیلسنکی(نیٹ نیوز) اس ماؤتھ واش کے ذریعے ایک گولی منہ میں ڈالی جاتی ہے اور اگلے مرحلے میں باکسنگ کے دوران جبڑوں میں دبائے جانے والے سخت فوم جیسا ایک خصوصی لیمپ منہ میں رکھا جاتا ہے ،ایل ای ڈیز سے لیس اس لیمپ سے سرخ اور نیلی روشنیاں خارج ہوتی ہیں جس سے صرف 10 منٹ میں دانتوں سے مضر جراثیم کا 99 فیصد خاتمہ ہوجاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں