قبل ازوقت پیدائش سے خبردار کرنے والی ایپ

قبل ازوقت پیدائش سے خبردار کرنے والی ایپ

پوری دنیا میں ہرسال لاکھوں بچے یا تو قبل از وقت آنکھ کھولتے ہیں یا پھر وہ کسی نہ کسی پیچیدگی کا شکار ہوکر مرجاتے ہیں

لندن(نیٹ نیوز)پوری دنیا میں ہرسال لاکھوں بچے یا تو قبل از وقت آنکھ کھولتے ہیں یا پھر وہ کسی نہ کسی پیچیدگی کا شکار ہوکر مرجاتے ہیں لیکن اب ایک ایپ اس سے خبردار کرسکتی ہے تاکہ مائیں چوکنا رہ کر اپنا علاج کرواسکیں اور اپنی اور آنے والے بچے کی جان بچاسکیں۔ کنگز کالج کے ماہرین نے یہ ایپ تیار کی ہے ۔ QUiPP v2 ایپ خاتون سے بعض کیفیات کے متعلق پوچھتی ہے جن میں سکڑاؤ، ماہانہ ایام جیسے درد، کمرکی تکلیف اور بار بار پانی کی تھیلی پھٹ جانے یا بہہ جانے کا ان دیکھا احساس شامل ہیں۔اسی طرح رحم کی چوڑائی کم ہونے کو بھی ایپ نوٹ کرتی رہتی ہے اور ان علامات کی بنا پر خطرے کو فی صد میں ظاہر کرتی ہے ۔ کنگز کالج کے ماہرین نے ایپ کو باقاعدہ استعمال کیا ہے اور اس کی تفصیلات متعلقہ سائنسی جریدے میں شائع کرائی ہیں۔اس ایپ پر کام کرنے والی سب سے اہم ماہر ڈاکٹر جینی کارٹر کہتی ہیں کہ اب ہم اپنی تحقیق لوگوں کے سامنے پیش کررہے ہیں اور یہ ایپ ہر طرح سے قابلِ اعتبار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں