بے وفائی کی سزا،کورونا وائرس کا شکار نوجوان لڑکی پر چھینک کر فرار

بے وفائی کی سزا،کورونا وائرس کا شکار نوجوان لڑکی پر چھینک کر فرار

بھارت میں کورونا وائرس کو ابھی بھی سنجیدہ نہیں لیا جا رہا اور لوگوں کی جانب سے مسلسل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے

نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارت میں کورونا وائرس کو ابھی بھی سنجیدہ نہیں لیا جا رہا اور لوگوں کی جانب سے مسلسل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ،ایک نوجوان نے تو غیر سنجیدگی کی انتہا ہی کردی ۔ ریاست ہریانہ میں ایک نوجوان کو اس کی گرل فرینڈ نے دھوکہ دیاتھا،اس نوجوان میں گزشتہ دنوں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اس نے گرل فرینڈ سے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا اور اس پر چھینک کر فرار ہوگیا۔اس واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے کیونکہ یہ وائرس ایسے ہی ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں