دنیا کا سب سے پہلا جانور ،’’اکاریا واریوٹیا‘‘ تمام جانوروں کا جدامجد
عالمی ماہرین نے آسٹریلیا سے ایک ایسے جانور کے آثار دریافت کر لئے ہیں جو آج سے 55 کروڑ 50 لاکھ سال پہلے پایا جاتا تھا
پرتھ(نیٹ نیوز)اور جسے تمام موجودہ جانوروں کا جدِامجد قرار دیا جاسکتا ہے ۔یہ جانور جسے ’’اِکاریا واریوٹیا‘‘(Ikaria wariootia) کا نام دیا گیا ہے ، کسی کیچوے کی مانند تھا جس کی لمبائی 2 سے 7 ملی میٹر اور چوڑائی 1 سے 2.5 ملی میٹر تک تھی۔ممکنہ طور پر اس کا جسم بھی خاصا نرم تھا اور یہ مٹی میں بِل بنا کر رہا کرتا تھا۔ پہلے کئی جاندار دریافت ہوچکے ہیں جو 80 کروڑ سال قدیم ہیں تاہم جسمانی ساخت سے انہیں جانور نہیں کہا جاسکتا۔