لاک ڈاؤن کے دوران سودا سلف لانے والا پالتو کتا
امریکا میں ایسا پالتو کتا منظر عام پر آیا ہے جو از خود سپر مارکیٹ سے سودا سلف لاتا ہے ۔
واشنگٹن(نیٹ نیوز) میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو کے علاقے مینی ٹوس میں ایسے کتے کی کہانی اور صلاحیتوں کے جوہر سامنے آئے ہیں جو ناصرف اپنی مالکہ بلکہ پڑوسی کی بھی مدد کرتا ہے ۔ کتے کی مالکہ ‘‘کیرن ’’ نامی خاتون اپنے کتے کو پڑوسی کی مدد کیلئے ہمیشہ بھیجتی ہیں اوراگر کتے کو ضروری اشیا کی فہرست بنا کر دی جائے تو کتا وہ پرچی منہ میں دبائے سپرمارکیٹ پہنچتا ہے اور اشیا خرید لاتا ہے ۔ کتے کی صلاحیت کو سوشل میڈیا پر بہت سراہا جارہا ہے۔