گھر سے نکلنے والے شہری گینڈے کے خوف سے بھاگنے پر مجبور

گھر سے نکلنے والے شہری گینڈے کے خوف سے بھاگنے پر مجبور

کورونا وائرس کے باعث نافذ العمل لاک ڈاؤن کے دوران نیپال میں بے قابو گینڈے نے افرا تفری مچادی، سڑکوں پر سناٹا دیکھ کر گینڈا چہل قدمی کرنے لگا۔

کٹھمنڈ و(نیٹ نیوز)کورونا وائرس کے باعث نافذ العمل لاک ڈاؤن کے دوران نیپال میں بے قابو گینڈے نے افرا تفری مچادی، سڑکوں پر سناٹا دیکھ کر گینڈا چہل قدمی کرنے لگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپالی محکمہ جنگلات کے افسر پروین کسوان نے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیپال کی سڑک پر گینڈا بڑے رعب سے چہل قدمی کررہا ہے ، اس دوران مذکورہ گینڈے نے اپنے راستے میں آنے والے شہری پر حملے کی بھی کوشش کی تاہم شہری نے موقع سے بھاگ کر اپنی جان بچالی جس کے بعد گینڈا ادھرادھرگھومتارہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں