کم خرچ پاکستانی سبز چٹائیاں آلودہ ترین پانی کو صاف کریں گی

کم خرچ پاکستانی سبز چٹائیاں آلودہ ترین پانی کو صاف کریں گی

پاکستان میں صاف یا نیلے پانی کے ذخائر تیزی سے کم ہوکر بحرانی کیفیت کی جانب بڑھ رہے ہیں

کراچی(نیٹ نیوز) اوردوسری جانب آلودہ پانی کے تالاب بھی پھیل کرایک عفریت بن چکے ہیں۔ پاکستانی ماہرین نے ایسی تیراک آب گاہیں بنائی ہیں جو آلودہ ترین پانی پر تیرتے ہوئے خودکار انداز میں گندے اور زہریلے پانی کو صاف کرتی رہتی ہیں،انہیں انگریزی میں ’’فلوٹنگ ٹریٹمنٹ ویٹ لینڈز‘‘یا ایف ٹی ڈبلیو کا نام دیا گیا ہے ۔کسی گدے کی طرح پودوں سے بھری یہ چٹائیاں آلودہ پانی کے گڑھوں کو بھی صاف کرسکتی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں