دولت کو کامیابی سمجھنے والے اعصابی تناؤ کا شکار رہتے ہیں:تحقیق

دولت کو کامیابی سمجھنے والے اعصابی تناؤ کا شکار رہتے ہیں:تحقیق

نفسیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو مال و دولت کے حصول کو کامیابی تصور کرتے ہیں وہ اپنی روزمرہ زندگی میں اکیلے پن کا شکار رہنے کے علاوہ ہر وقت اعصابی تناؤ اور شخصی آزادی میں کمی کے احساس کا شکار رہتے ہیں

نیویارک(نیٹ نیوز)ان کی یہی کیفیت بعد ازاں انہیں ڈپریشن اور تشویش کا شکار بنا دیتی ہے اور وہ ممکنہ طور پر مستقل نفسیاتی مریض بھی بن سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مزاج اور معمول ان میں یہ احساس پیدا کرتے ہیں کہ وہ فرد کی حیثیت سے آزاد نہیں اور اس طرح وہ مال دار ہوجانے کے باوجود بھی اکیلے پن، اعصابی تناؤ اور احساسِ مجبوری کا شکار رہتے ہیں۔ نیویارک کی یونیورسٹی آف بفیلو میں کئے گئے مطالعے میں ایسی پانچ نفسیاتی تحقیقات سے حاصل شدہ اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا جن میں 2500 سے زائد افراد شریک تھے ۔ نتائج وہی نکلے جو اوپر بیان کئے جاچکے ہیں۔ریسرچ جرنل ‘‘پرسنیلٹی اینڈ سوشل سائیکالوجی بلیٹن’’ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں