چوہوں سے ایک اور مہلک وائرس انسانوں میں منتقل

چوہوں سے ایک اور مہلک وائرس انسانوں میں منتقل

چینی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہوں سے ایک نیا وائرس انسانوں میں منتقل ہونا شروع ہوگیا جس کی وجہ سے انہیں ہیپاٹائٹس ای لاحق ہورہا ہے

بیجنگ(نیٹ نیوز)ایک چینی جریدے کی رپورٹ کے مطابق اب تک چین میں گیارہ ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں چوہوں سے مہلک وائرس انسانوں میں منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ،ماہرین کاکہنا ہے کہ ان متاثرہ افراد میں ہیپاٹائٹس ای کا نیا سٹرین پایا گیا، وائرس کی یہ قسم صرف چوہوں میں پائی جاتی ہے جو اس سے قبل انسانوں میں منتقل ہونے کی رپورٹیں سامنے نہیں آئی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں