نایاب لگڑبھگڑ کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں موجود
ڈیرہ اسماعیل خان میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں نایاب جنگلی جانور لگڑ بھگڑ کی موجودگی کا انکشاف ہوا تو مقامی قبائل نے اسے شکار کرلیا جبکہ محکمہ جنگلی حیات نے زخمی جانور کو پشاور منتقل کردیا
لاہور (دنیانیوز)نایاب نسل کے لگڑبھگڑ کو کوہ سلیمان کے دامن میں علاقہ کھوئی پیور سے پکڑا گیا ہے ،قبائلی شکاریوں نے کتوں کی مد د سے خطرناک جانور کاشکار کیا۔محکمہ جنگلی حیات نے لگڑ بھگڑ کو علاج کیلئے پشاور منتقل کردیا اورمکمل صحت یاب ہونے کے بعد اسے چڑیا گھر بھیج دیا جائے گا۔لگڑ بھگڑ کو پکڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے ۔