دیوار چین کا شمالی حصہ ’’ٹیکس وصولی ‘‘کے لئے تعمیر کیاگیا

دیوار چین کا شمالی حصہ ’’ٹیکس وصولی ‘‘کے لئے تعمیر کیاگیا

تاریخ میں لکھا ہے کہ دیوار چین چنگیز خان کے حملوں کو روکنے کیلئے تعمیر کی گئی تھی

بیجنگ (نیٹ نیوز) تاہم اب یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ دیوار چین کے شمالی حصے کو شہریوں اور جانوروں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کیلئے تعمیر کیا گیا تھا ، جس کی لمبائی زیادہ نہیں اور راستہ چھوٹا ہے ، جو غیر فوجی افعال کی جانب اشارہ کرتا ہے ۔ محققین کا کہنا تھا کہ شمالی حصے کی تعمیر کا مقصد لوگوں اور مویشیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا اور ان کو روک کر ٹیکس وصول کرناتھا ۔ قرون وسطیٰ میں سرد موسم کے دوران لوگ جنوب کے گرم علاقوں کا رخ کرتے تھے اور ان کے پاس کافی زیادہ تجارتی سامان ہوتاتھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں