قدرتی آنکھ جیسی دنیا کی پہلی مصنوعی ’’تھری ڈی‘‘ آنکھ تیار

 قدرتی آنکھ جیسی دنیا کی پہلی مصنوعی ’’تھری ڈی‘‘ آنکھ تیار

ہانگ کانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے ایسی مصنوعی تھری ڈی آنکھ بنا لی ہے

ہانگ کانگ(نیٹ نیوز)جو قدرتی آنکھ جیسی گول ہے ، اسے ’’ الیکٹروکیمیکل آئی ‘‘ کا نام دیا ہے ۔اس سے پہلے تک مصنوعی آنکھ کے جتنے نمونے تیار کئے گئے ، ان سب میں سپاٹ ڈیجیٹل کیمروں کا استعمال کیا جاتا ہے ۔یہ پہلی مصنوعی آنکھ ہے جو کئی طرح کے پیچیدہ حصوں کو گولائی میں ترتیب دے کر ایجاد کی گئی ، بالکل اسی طرح جیسے قدرتی آنکھ ہوتی ہے ۔ فی الحال اس آنکھ سے حاصل ہونے والا عکس خاصا دھندلا ہے لیکن اسے تیار کرنے والے ماہرین اسے مزید بہتر بنانے میں لگے ہوئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں