حجام گاہکوں کے کاٹے بالوں سے فن پارے تخلیق کرنے لگا

 حجام گاہکوں کے کاٹے بالوں سے فن پارے تخلیق کرنے لگا

عراقی حجام نے اپنے گاہکوں کے کٹے ہوئے بالوں کو پھینکنے کے بجائے اُنکا استعمال اس انداز میں کیا کہ فرش کو کینوس بنایا اور اُنہی بالوں کو اس طرح بکھیرا کہ خوبصورت تصاویر بنا ڈالیں

بغداد (نیٹ نیوز)حسین نامی حجام اپنے اس فن سے اب تک مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سمیت مختلف شخصیات کے علاوہ کئی طرح کے پورٹریٹس بنا چکا ہے اور اِن تصاویر کو بنانے کے بعد پھر سے مٹا دیتا ہے اور معمول کی ڈیوٹی میں مصروف ہوجاتا ہے ۔حسین کی اس صلاحیت کو دیکھ کر اُس کے کسٹمرز بھی حیران رہ جاتے ہیں اور اُسے بے حد سراہتے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس کی کافی مشہوری ہوچکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں