موبائل فون پر کال سنتے ہوئے ایئر پوڈ کان میں پھٹ گیا

موبائل فون پر کال سنتے ہوئے ایئر پوڈ کان میں پھٹ گیا

امریکی شہری ایئرپوڈز لگا کر موبائل پر گفتگو کررہا تھا کہ اسی دوران کان میں لگا ایئر پوڈ دھماکے سے پھٹ گیا

نیویارک(نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان یہ ایئر پوڈز کئی ماہ سے استعمال کررہاتھا،واقعہ کے بعد نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد اہل خانہ کو بتایا کہ اُس کے کان کی جلد جھلس کر بری طرح سے متاثر ہوئی ہے ۔ڈاکٹرز کے مطابق دھماکے کی وجہ سے نوجوان کے کان میں تکلیف ہوئی اور اُس کی قوتِ سماعت بھی متاثر ہوئی۔ کان کے اندر موجود پردے پر خون بھی جم گیا ہے جس کی وجہ سے متاثرہ نوجوان کو شدید درد ہورہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں