قتل اور کاٹنے کے جرم کی سزا،بھارت میں بندر کو عمرقید

قتل اور کاٹنے کے جرم کی سزا،بھارت میں بندر کو عمرقید

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے چڑیا گھر میں ایک بندر کو 250 لوگوں کو کاٹنے اور ایک شخص کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی

کانپور(نیٹ نیوز)چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بندر ساری عمر سلاخوں کے پیچھے رہے گا اور اسے رِہا نہیں کیا جائے گا۔بندر نے مرزا پور میں 250 لوگوں کو کاٹ کر زخمی کیا جبکہ ایک شخص بندر کے حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا اور دوران علاج چل بسا، چڑیا گھر کی انتظامیہ نے مشکل سے اس بندر کو پکڑا اور 3ماہ سے اس کی ٹریننگ ہورہی تھی کہ وہ لوگوں کو کاٹنا چھوڑ دے تاہم ناکامی پراسے ہمیشہ کیلئے قید رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں