جرمنی میں انگور کے پتے چوری کرنے پر گرفتاریاں شروع

جرمنی میں انگور کے پتے چوری کرنے پر گرفتاریاں شروع

جرمنی میں پولیس نے انگور کے پتے چوری کرنیوالی 3 خواتین کو گرفتار کر لیا، چوری شدہ پتوں کی مالیت کم از کم بھی ایک ہزار یورو بنتی ہے

میونخ (نیٹ نیوز) ان پتوں کو ایشیائی پکوانوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے شہر ہیسے میں انگوروں کے باغ میں ایک غیر معمولی منظر اس وقت دکھائی دیا جب پولیس 3 خواتین کو گرفتار کرنے آ پہنچی، جن پر انگور کے پتے چوری کرنے کا الزام تھا ، پولیس نے ان خواتین کو تھیلے میں پتے جمع کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ،ایک ہفتہ قبل ایک شخص کی ڈگی سے انگور کے پتے برآمد ہونے پراسے گرفتار کیاگیاتھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں