نوجوان نے چہرہ 60 ہزار شہد کی مکھیوں سے ڈھانپ لیا
بھارتی ریاست کیرالہ کے رہائشی نوجوان نے اپنا منہ 60 ہزار شہد مکھیوں سے ڈھانپ لیا
نئی دہلی (نیٹ نیوز)24 سالہ نیچر ایم ایس نے شہد کی مکھیوں کو اپنی بہترین دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کو اپنے لئے خطرہ نہیں سمجھتے ، 7 سال کی عمر سے ہی اپنے چہرے پر شہد کی مکھیاں پال رکھی ہیں اور بچپن کے دوستوں کو اس عجیب حرکت کا طریقہ بھی بتایا ہے ۔بھارتی نوجوان نے حیرت انگیز طور پر چار گھنٹے 10 منٹ اور 5 سیکنڈ تک منہ پر شہد کی مکھیوں کو چسپاں رکھ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی نام درج کروالیا جبکہ سوشل میڈیا صارفین کیلئے یہ سب کچھ بہت حیران کن ہے۔