سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں سرد رہنے والا کپڑا تیار
یونیورسٹی آف مانچسٹر کے سائنسدانوں نے سمارٹ کپڑا بنایا ہے جو درجہ حرارت کے لحاظ سے خود کو ٹھنڈا یا گرم رکھتا ہے
مانچسٹر(نیٹ نیوز) اگر سردی زیادہ ہو تو یہ گرم ہوجاتا ہے اور گرمیوں کی صورت میں یہ کپڑا سرد رکھ سکتا ہے ، اس کی تیاری میں خاص گرافین استعمال کی گئی ہے ۔ اس سے ایک جانب خلانوردوں کیلئے خلائی لباس بنانا ممکن ہوگا تو دوسری جانب موسم کے لحاظ سے سرد یا گرم رہنے والے سمارٹ کپڑے بھی تیار کئے جاسکیں گے ۔سمارٹ لباس کو سرد یا گرم رکھنے کیلئے اس میں بجلی کو استعمال کیا گیا ہے ،بجلی کی کمی بیشی سے لباس کو گرم یا سرد رکھا جاسکتا ہے ۔