ہوابھر کر چلنے والی ساڑھے 5کلو وزنی موٹرسائیکل تیار
موجودہ ترقی یافتہ دور میں جدید چیزوں پر بہت تیزی سے کام ہورہا ہے
ٹوکیو(نیٹ نیوز)اب جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہوا بھر کر چلنے والی موٹر سائیکل تیار کی گئی ہے ،جس کیلئے ایئرپمپ درکار ہوتا ہے ۔اس موٹرسائیکل کا نام ’’پورٹیبل اینڈ ایفلیٹیبل موبائلٹی ‘‘رکھا گیا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے تجارتی ڈیزائن کو مزید بہتر بنایا جائے گا، فی الحال ایئرکمپریسر الگ سے دیا جارہا ہے جسے بعد میں بائیک کا حصہ بنادیا جائے گا۔ ساڑھے 5کلووزنی موٹرسائیکل کا بیرونی ڈھانچہ مضبوط پلاسٹک سے بنا ہے جو ہوا بھرنے سے پھیل کر موٹرسائیکل کی شکل اختیار کرلیتا ہے اوریہ صرف ایک سوار کیلئے ہے ۔