چین میں سب سے بڑے سمندری پل کامنصوبہ مکمل

چین میں سب سے بڑے سمندری پل کامنصوبہ مکمل

چین میں گزشتہ سال دنیا کے سب سے بڑے سمندری پل کا افتتاح کیا گیا تھا

بیجنگ(نیٹ نیوز) اب دنیا کے سب سے طویل روڈ ریل کیبل پر لٹکے برج کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے اسے شنگھائی سوژوو نانتونگ کا نام دیا گیا ہے جو دریائے یانگتیز پر پھیلا ہوا ہے ۔ پراجیکٹ کنٹریکٹر ننگ چاؤشین نے بتایا کہ اس کے 2 کیبل ٹاور اس پک کے اہم ترین سٹرکچر ہیں پل جتنا طویل ہوگا، کیبل ٹاور اتنا ہی اونچا ہونا ضروری ہے ۔یہ دنیا کے مصروف ترین دریائی راستوں میں سے ایک ہے اور پل کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس کی زندگی طویل ہو۔اس کی تعمیر کے لیے 73 ہزار کیوبک میٹر کنکریٹ اور 11 ہزار ٹن سٹیل بار ہر ٹاور کیلئے استعمال کی گئی اور ہر ٹاور کی بلندی 110 منزلہ عمارت کے برابر ہے ۔ پل شدید ترین سیلاب کا سامنا ، 8 شدت کے زلزلہ کا مقابلہ اور 1لاکھ ٹن وزنی بحری جہاز کی ٹکر بھی سہار سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں