مصر میں جج کی تین ہزار سال قدیم قبر دریافت
مصر کے محکمہ آثار قدیمہ نے ایک جج کی تین ہزار سال قدیم قبر دریافت کرلی
قاہرہ(نیٹ نیوز) ماہرین نے مصر کے شہر نیل میں کھدائی کے دوران تین ہزار سال پرانی قبر دریافت کی، اس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کسی جج کی قبر ہے ۔ وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تین ہزار سال قدیم مقبرہ لکسر کے شہر نیل میں کھدائی کے دوران دریافت ہوا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ قبر یوذرہات کی ہے جو پیشے کے اعتبار سے جج تھا۔ ماہرین کے مطابق یوذرہات اس مقام پر کھلی عدالت لگاتے تھے ، یہاں ایک مستطیل کمرہ، ایک گزر گاہ اور مزید ایک کمرہ بنا ہوا تھا۔ ماہرین کو کھدائی کے دوران قبر کے کمروں سے پتھر کے کئی بت، لکڑی کے ماسک اور ایک خاص قسم کا ڈھکن بھی ملا جسے ماہرین بہت اہم قرار دے رہے ہیں۔ ماہرین نے کمرے کی کھدائی کا کام بھی شروع کردیا ہے ۔