بندروں کی مدد سے جمع کردہ ناریل اور اجزا پر پابندی

بندروں کی مدد سے جمع کردہ ناریل اور اجزا پر پابندی

برطانیہ کے شاپنگ مال اور سپر سٹور پر تربیت یافتہ بندروں کی مدد سے جمع کردہ ناریل اور اس کے دیگر اجزا کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام اشیا کو وہاں سے اٹھالیا گیا ہے

تھائی لینڈ(نیٹ نیوز)جانوروں کے حقوق کی بین الاقوامی تنظیم پی ٹا کی درخواست پر برطانیہ کے کئی چھوٹے بڑے سپر سٹور نے ایسے بندروں کی جمع کردہ اشیا کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے جنہیں تھائی لینڈ اور دیگر ممالک میں ناریل توڑنے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا ۔پیپلز فاردی ایتھیکل ٹریٹمنٹ آف اینیملز نے کہا کہ کئی ممالک میں مکاک بندروں کو تربیت فراہم کی جاتی ہے جس کے تحت وہ ایک دن میں 1000 ناریل اتارتے ہیں۔ تنظیم کے مطابق انسانوں نے بندروں کو ناریل جمع کرنے کی مشین بنارکھا ہے ۔ اس کے بعد برطانیہ میں ویٹروس، کو اوپ، بوٹس اور موریسن جیسے بڑے سپر سٹور گروپ نے اپنی دکانوں سے ناریل، تیل اور ناریل کا پانی ہٹادیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں