ابتدائی ڈائنو سارکا قدچندسینٹی میٹر،کیڑے کھاتاتھا:تحقیق

ابتدائی ڈائنو سارکا قدچندسینٹی میٹر،کیڑے کھاتاتھا:تحقیق

ڈائنوسارز کو عظیم الجثہ جانور تصور کیا جاتا ہے مگر ایک نئی تحقیق کے مطابق ان کی شروعات بہت چھوٹے حجم سے ہوئی تھی

نیویارک (نیٹ نیوز)یہ نئے ثبوت مڈغاسکر میں پائے گئے ایک ڈائنوسار کے ڈھانچے سے حاصل ہوئے ہیں جو 23 کروڑ 70 لاکھ سال قبل پرانا ہے اور اس کا قد صرف 10 سینٹی میٹر ہے ۔ امریکہ کے میوزیم آف نیچرل سائنسز کے ماہرین کا کہناہے کہ اس ڈائنو سار کو کونگونافون کہا جاتاہے اورڈھانچے کے دانتوں پر موجود نشانات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کیڑے کھایا کرتا تھا اورایسے شواہد بھی ملے ہیں کہ اس میں اڑنے کی صلاحیت بھی پائی جاتی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں