خاتون کا 15سال تک نابینا بنے رہنے کا ڈھونگ ختم
انگلینڈ کے شہر مانچسٹر کی عدالت نے 15 سال سے نابینا ہونے کا ڈھونگ رچا کر تقریباً 10 لاکھ پاؤنڈ امدادی رقم حاصل کرنے والی 65سالہ خاتون کرسٹیناکو 3 برس 8 ماہ قید کی سزا سنا دی
لندن (نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹینا نے ایک عام برطانوی شہری کی تنخواہ کے مقابلے میں ماہانہ 5 گنا زیادہ رقم حاصل کی،انہوں نے خود کو نابینا ظاہر کیا تھا جس پر انہیں ماہانہ امداد ملتی تھی ۔کرسٹینا اس وقت قانون کی نظروں میں آگئیں جب انہیں سی سی ٹی وی فوٹیج میں اخبار پڑھتے اور سکول سے اپنے پوتے کو لیتے ہوئے دیکھا گیا،عدالت میں انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔