شہدکی مکھیوں نے گھر کی دیواروں میں کالونی بنالی

 شہدکی مکھیوں نے گھر کی دیواروں میں کالونی بنالی

امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک گھر کی دیواروں سے شہد بہنے لگا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنسلوانیا کی بَکس کاؤنٹی کے علاقے پرکیزی میں ایک گھر کی دیواروں سے لیس دار پُراسرار چیز نکلنے لگی تو گھر والے حیران ہو گئے

نیویارک (نیٹ نیوز) بعد ازاں انہیں معلوم ہوا کہ یہ شہد ہے ۔گھر کی مالکن آنڈریا ایزابیل کا کہناہے کہ جمعے کے روز علاقے میں زوردارطوفان کے بعد شہد کا پتہ چلا ،میرا خیال تھا کہ شاید طوفان میں پانی سے دیواروں میں کوئی خرابی آ گئی تاہم بعد میں پتہ چلایہ شہدہے ،بی فارم کے اہلکاروں کا کہناہے کہ دیواروں کے اندر مکھیوں کی پوری کالونی نے بسیرا کر لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں