لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں تو اپنی چیخ آئس لینڈ پہنچائیں

لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں تو اپنی چیخ آئس لینڈ پہنچائیں

آئس لینڈ سیاحوں کیلئے اپنی تشہیر کرتا رہتا ہے اور اب اسی مہم کے تحت کہا گیا ہے کہ یہ ملک سیاحت کا بہترین مقام ہے اور اس کی بدولت کورونا لاک ڈاؤن میں بند افراد اپنا غصہ نکالنے کیلئے اپنی چیخ اس ویب سائٹ پر ریکارڈ کراسکتے ہیں

لاہور(نیٹ نیوز) یہ چیخ فوری طور پر ایک پہاڑی علاقے میں کئی سپیکروں سے نشر کردی جائے گی۔اس کیلئے ویب سائٹ نے سات دوردراز مقامات پر سپیکر لگائے ہیں جس پر آپ کی چیخ ، پکار یا کوئی بھی صدا نشر کردی جائے گی۔ یہ سپیکر آبادی سے دور ہیں، ان میں فیسٹر فال آبشار کی چوٹی، مشہور پہاڑیوں اوردیگر پرفضا مقامات پر سپیکر نصب کئے گئے ہیں۔ آپ اپنی چیخ یا صدا کیلئے کسی بھی مقام کا تعین خود کرسکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ کومحکمہ سیاحت آئس لینڈ نے پیش کیا ہے ۔نفسیات دان کہتے ہیں کہ چیخنے کا عمل تناؤ کو کم کرتا ہے اوراسے بطور تھراپی بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں