مولی کی طرح نظر آنیوالے سفید کھیرے کی آن لائن فروخت

مولی کی طرح نظر آنیوالے سفید کھیرے کی آن لائن فروخت

کھیرے صرف سبز رنگ کے نہیں ہوتے بلکہ مولی کی طرح نظر آنے والا سورج مکھی کھیرا ذائقے میں بھی لاجوا ب ہے

پورٹ لینڈ(نیٹ نیوز)سب سے پہلے 1893 میں ایک امریکی کمپنی نے سفید کھیرے تجارتی پیمانے پر فروخت کرنا شروع کئے تھے لیکن عام کھیروں کے مقابلے میں بہت زیادہ مہنگے ہونے کی وجہ سے ان کی مقبولیت کچھ خاص نہ ہوسکی۔اب انٹرنیٹ کے دورمیں مختلف اداروں نے سفید کھیرے آن لائن فروخت کرنا شروع کئے ہیں اور یہ وائٹ ونڈر، آئیووری کنگ، جیک فروسٹ، لینڈریتھس ،وائٹ سلائسنگ اور وائٹ البینو جیسے ناموں سے دستیاب ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں