پرندوں کی پکار کو شمار کرنے کا عجیب اور متنازعہ مقابلہ

پرندوں کی پکار کو شمار کرنے کا عجیب اور متنازعہ مقابلہ

بیلجیئم میں لوگوں کی بڑی تعداد پرندوں کی آواز کے سالانہ مقابلے میں شریک ہوتی ہے

بیلجیئم(نیٹ نیوز)ونکن سپورٹ نامی اس مقابلے کو ‘فنچ سِٹنگ’ بھی کہا جاتا ہے جہاں بیلجیئم میں ولندیزی زبان بولنے والے افراد شریک ہوتے ہیں۔ اس کھیل میں ہر پنجرے کو دوسرے سے چھ فٹ کی دوری پر رکھا جاتا ہے اور ان کے سامنے پرندے کا مالک بیٹھتا ہے ۔ مقابلے میں شریک ہر شخص کے پاس فٹے کی طرح لکڑی کی ایک طویل چھڑی ہوتی ہے اور جب جب پرندہ اپنی مکمل پکار سناتا ہے اسے چاک کے نشان سے ظاہر کیا جاتا ہے ۔مقابلے میں فتح اسی کی ہوتی ہے جس کا پرندہ ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ مکمل آواز خارج کرتا ہے ۔ لیکن اس دوران مقابلے کے جج پورے عمل کو دیکھتے رہتے ہیں تاکہ کوئی بھی شریک بے ایمانی نہ کرسکے ۔ پرندوں کو شور کی جانب راغب کرنے کیلئے پنجروں میں منصوعی روشی اور موسیقی بھی چلائی جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں