کورونا نے نصف صدی سے بچھڑی بہنوں کو ملادیا
کورونا وائرس نے نصف صدی سے بچھڑی ہوئی 2 بہنوں کو ملانے میں اہم کردار ادا کیا
نیو یارک(نیٹ نیوز)جو ایک دوسرے کو برسوں سے تلاش کررہی تھیں۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نبراسکا سے تعلق رکھنے والی 73 سالہ ڈوروس کریپین مئی میں کورونا سے متاثر ہوئیں اور بحالی صحت کیلئے وہ مقامی طبی مرکز میں داخل ہوگئیں۔اسی طبی مرکز میں 53 سالہ بیو بورو 2 دہائیوں سے طبی معاون کا کام کررہی تھیں جو ڈورس کریپین کی سوتیلی بہن تھیں۔ایک دن بیو بورو نے دورس کا نام مریضوں کے چارٹ میں دیکھا۔اس بارے میں خاتون نے کہا 'میں نے سوچا، اوہ میرے خدا، یہ تو میری بہن لگتی ہے '۔27 جون کو بیو بورو نے ڈورس سے رابطہ کرکے تصدیق کی کہ وہ دونوں بہنیں ہیں۔ان دونوں بہنوں کے باپ ایک ہیں مگر مائیں الگ الگ ہیں اور وہ 53 سال بعد ایک دوسرے سے ملیں۔