کینسر کی بیماری کروڑوں سال پرانی ،ڈائنوسار بھی شکار بنے
عام طور پر سرطان یعنی کینسر کو انسانی بیماری سمجھا جاتا ہے جو پچھلے چند ہزار سال کے دوران وجود میں آئی اوراس کی وجہ خود انسان کے اپنے رہنے سہنے کا انداز ہے
اونٹاریو(نیٹ نیو ز) لیکن کینیڈا میں ہونے والی ایک تازہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ آج سے کروڑوں سال پہلے ڈائنوسار بھی کینسر میں مبتلا ہوتے تھے ۔کینیڈین ماہرین طب کی ایک ٹیم نے ’’سنٹروسارس‘‘ نامی ایک ڈائنوسار کے رکازات میں ہڈیوں کے سرطان کی بہت واضح علامات دیکھی ہیں جو کروڑوں سال بعد بھی موجود ہیں۔ یہ ڈائنوسار آج سے تقریباً 7 کروڑ 60 لاکھ سال پہلے پایا جاتا تھا جبکہ یہ پودے کھا کر اپنا پیٹ بھرا کرتا تھا۔