پزل کے 4ہزارٹکڑوں کو جوڑ کر دنیا کا دیوہیکل نقشہ تیار
برطانوی طالب علم نے چار ہزار پزل کے ٹکڑوں کو جوڑ کر دنیا کا دیوہیکل نقشہ بناکر دیکھنے والوں کو اپنی ذہانت کی داد دینے پر مجبور کردیا
لندن (نیٹ نیوز)عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی طالب علم ناتھن نے پزل کے 4 ہزار ٹکڑوں کو آپس میں جوڑ کر دنیا کا دیوہیکل نقشہ بنالیاہے ،اس کام کیلئے اس نے 35گھنٹے مسلسل محنت کی ۔دنیا کے اس نقشے نے سوشل میڈیا پر بھی اہمیت حاصل کرلی ہے جہاں صارفین نے تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے کے بعد برطانوی طالب علم کی ذہانت کو تسلیم کیا اور ان کیلئے خوبصورت لفظوں میں تعریف کے انبار بھی لگادئیے ہیں ۔