آوازکی موجیں وہیل کیلئے خوراک کی تلاش میں مددگار
اندھیرے میں وہیل آواز کی موجیں پیدا کر کے اوربازگشت سن کر اپنی خوراک بھی تلاش کرتی ہیں
لاہور(نیٹ نیوز)سائنسدانوں کا خیال ہے کہ وہیل آواز کے ذریعے اپنے آس پاس کے ماحول کا سہ جہتی خاکہ جان لیتی ہیں جس سے انہیں خوراک اور راستے کی تلاش میں آسانی ہوتی ہے ۔ماہرین کا کہناہے کہ آبدوزوں کے سفر کے لئے وہی تکنیک استعمال کی جاتی ہے ، جو چمگادڑ یا وہیل مچھلیاں گھپ اندھیرے میں سفر کے لئے استعمال کرتی ہیں تاہم آبدوزوں میں جدیدسائنسی آلات کا استعمال کرکے انہیں مزید صلاحیتوں کا حامل بنادیا جاتاہے اور اس میں گولہ بارود بھی رکھا جاسکتاہے ۔