’’کچھ بھی نہیں کرنا‘‘طلبہ 3لاکھ روپے ماہانہ کمائیں گے
جرمنی کی یونیورسٹی آف فائن آرٹس ہیمبرگ 1600 یورو ماہانہ (3 لاکھ 18 ہزار روپے )کی ایک ایسی سکالرشپ فراہم کر رہی ہے ، جس کے تحت طلبہ کو ’’کچھ بھی نہیں کرنا‘‘
ہیمبرگ (نیٹ نیوز)اس منصوبے سے متعلق یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکالرشپ حاصل کرنے والے امیدواروں کو یہ بتانا ہو گا کہ وہ اس سکالرشپ کے دوران کون سا کام کرنا چھوڑ دیں گے اور کتنے عرصے تک اس کام کو چھوڑے رکھیں گے ۔ منصوبے کے بانی فریڈریش وان بوریس کا کہنا ہے کہ یہ ایک تحقیقاتی پروگرام ہے جس میں معاشرے کو بدلنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جائیگا اور اس کام کیلئے 20طالب علموں کا انتخاب کیا جائے گا ۔