1.5 وولٹ بجلی سے سخت جان جراثیم کا خاتمہ ممکن ہوگیا

1.5 وولٹ بجلی سے سخت جان جراثیم کا خاتمہ ممکن ہوگیا

بیکٹیریا کو ہلاک کرنے کے نت نئے طریقوں کی تلاش میں لگے ہوئے ماہرین نے نئی تکنیک دریافت کرلی ہے

نیویارک (نیٹ نیوز)جس کے تحت اگر صرف 1.5 وولٹ بجلی صرف آدھے گھنٹے تک جراثیم والے محلول میں سے گزاری جائے تو وہ اِن جرثوموں کو پھاڑ ڈالتی ہے اور سخت جان سے سخت جان جراثیم کو بھی موت کے گھاٹ اُتار دیتی ہے ۔یہ عام سی حقیقت ہے کہ اگر کسی جاندار کے جسم میں سے بجلی گزر جائے تو اس کی موت واقع ہوسکتی ہے ،اسی تھیوری کو لے کر سائنسدانوں نے بیکٹیریا کو مارنے کیلئے تجربات کئے جس کے انتہائی حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں