بچھو کاپارسل میں امریکا سے سعودی عرب کا سفر

بچھو کاپارسل میں امریکا سے سعودی عرب کا سفر

سعودی عرب میں امریکا سے آنے والا پارسل کھولنا سعودی لڑکی کو مہنگا پڑ گیا،پارسل میں موجود بچھو نے گلے اور بازو پر ڈنک ماردئیے

ریاض (نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی لڑکی پارسل وصول کرکے اپنے بیڈ روم میں لے گئی اور کھولنے پر اس میں سے بچھو نکل آیا،یہ پارسل امریکا سے آیا تھا اور بچھو اس کے اندر موجود تھا۔ایک سعودی اخبار نے مقامی شہریوں اورغیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ پارسل وصول کرتے اور کھولتے وقت احتیاط سے کام لیں، خاص طور پر ایسے پارسل جن میں سوراخ بنے ہوئے ہوں کیونکہ یہ خطرے سے خالی نہیں ہوتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں