امریکی شہری نے الٹ اور پلٹ کر چلنے والی گاڑی بنالی
امریکا کے شہری نے گاڑی کو دونوں اطراف سے چلانے کے قابل بناکر دنیا کو حیران کردیا
نیویارک (نیٹ نیوز)برکلے کے رہائشی ناؤمین نے 1985 کی ایک پرانی وین خریدی تھی اور اب اسے اپنی مرضی کے مطابق بنایا جس کے بعد وہ گاڑی دونوں اطراف یعنی الٹ اور پلٹ کر چلنے کے قابل ہوگئی ہے ۔ناؤمین نے چلتی ہوئی وین کو الٹا کیا یعنی اس کا اوپری حصہ نیچے اور ٹائر والا حصہ ہوا میں آسمان کی سمت ہوگیا، جس کے بعد اس نے گاڑی کے چھت میں چھوٹے چھوٹے پہیے فٹ کئے اور اس کو چلانے کیلئے گاڑی کے پچھلے حصے میں ڈرائیونگ سیٹ بنائی، اس گاڑی کے اگلے اور پچھلے دونوں حصوں کو ہی فرنٹ کہا جاسکتا ہے ۔