ایک گھنٹے میں 12کلووزنی برگر کھانے والے کو بل معاف
برطانیہ میں ایک ریسٹورنٹ نے تمام پیٹو حضرات کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اس کا دیوہیکل برگر ایک گھنٹے میں کھا کر دکھائیں تو اس سے بل نہیں لیا جائے گا
لندن(نیٹ نیوز)لیکن واضح رہے کہ اس برگر کا وزن لگ بھگ 12 کلوگرام سے زائد ہے جس میں30ہزار کیلوریز موجود ہیں۔برطانیہ کے شہر ورکنگٹن کے علاقے کومبریا میں موجودریسٹورنٹ کی انتظامیہ کو یقین ہے کہ ایک گھنٹے میں کوئی بھی یہ برگرختم نہیں کرسکتا کیونکہ یہ ایک برگر 56 برگروں کے برابر ہے جس میں 24 پاؤنڈ گوشت اور پنیر کی بڑی مقدار شامل کی گئی ہے ۔ریسٹورنٹ انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ اس میں حرام گوشت استعمال کیا گیاہے ۔