نابینا افراد کی بینائی بحال کرنے کیلئے ڈیوائس تیار کرلی گئی

نابینا افراد کی بینائی بحال کرنے کیلئے ڈیوائس تیار کرلی گئی

حال ہی میں ماہرین نے ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جو نابینا افراد کی بینائی بحال کرسکتی ہے

سڈنی (نیٹ نیوز)آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک دہائی سے زائد عرصے تک کام کر کے اس ڈیوائس کو تیار کیا ہے جس میں سمارٹ فون سٹائل کے الیکٹرانکس اور دماغ میں نصب کرنے والی مائیکرو الیکٹروڈز کا امتزاج استعمال کیا گیا ہے ۔یہ نظام ابتدائی تحقیق میں بھیڑوں پر موثرثابت ہوا تھا اور اب محققین انسانوں پر پہلے ٹرائل کی تیاری کر رہے ہیں۔یہ نئی ٹیکنالوجی بصری اعصاب کو پہنچنے والے اس نقصان کو بائی پاس کرجاتی ہے جس کو اندھے پن کا باعث قرار دیا جاتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں