وہیل کے صدی پرانے ڈھانچے ’’مردہ چڑیا گھر‘‘میں موجود

وہیل کے صدی پرانے ڈھانچے ’’مردہ چڑیا گھر‘‘میں موجود

آئرلینڈ کے شہر ڈبلن کے ہسٹری میوزیم میں جانوروں کے حیرت انگیز ڈھانچے نمائش کیلئے رکھے گئے ہیں جس کی وجہ سے اسے ’’مردہ چڑیا گھر‘‘ بھی کہا جاتا ہے

ڈبلن (نیٹ نیوز )میوزیم کی چھت سے لٹکے ہوئے وہیل کے 2ڈھانچے دیکھنے والوں کی توجہ لازمی طور پراپنی طرف مبذول کروا لیتے ہیں ،ان ڈھانچوں کو ایک صدی سے بھی زیادہ عرصہ قبل میوزیم کی چھت کے ساتھ لٹکایا گیاتھا ۔ مردہ چڑیا گھر میں رکھے ہوئے ان وہیل کے 2ڈھانچوں کو گزشتہ روز پہلی بار اتارا گیا ہے ،یہ اقدام میوزیم کی انتظامیہ کی طرف سے تزئین نو کرنے کے فیصلے کے سبب کیا گیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں