سونے سے بنی مہنگی ترین لگژری فیس شیلڈ مارکیٹ میں آگئی
جاپان کے معروف فیشن برانڈ نے سونے سے تیار کی جانے والی مہنگی ترین فیس شیلڈ متعارف کرادی،جس کی قیمت 961 ڈالر (ایک لاکھ 60ہزار روپے پاکستانی)مقرر کی گئی ہے ، اس پراڈکٹ کو اب تک کی مہنگی ترین فیس شیلڈ قرار دیا گیا ہے
ٹوکیو(نیٹ نیوز)شیلڈ متعارف کرانے والی کمپنی کے ترجمان کا کہناہے کہ اس فیس شیلڈ میں دونوں اطراف سونا جڑا ہوا ہے ،کمپنی نے اس کو لگژری فیس شیلڈ کا نام دیا ہے اور اس کو لگانے کے بعد ماسک پہننے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ کورونا سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے ۔اس فیس شیلڈ کو مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کردیاگیاہے ۔