ویڈیو گیم بچوں کی ذہنی نشوونما کیلئے مفید قرار

ویڈیو گیم بچوں کی ذہنی نشوونما کیلئے مفید قرار

سپین کی ایک یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق نے ویڈیو گیمز کو بچوں کی ذہنی نشوونما کیلئے مفید قرار دے دیا

بارسلونا(نیٹ نیوز) سپینش اوپن یونیورسٹی آف کیتلونیا میں ہونے والی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ویڈیو گیمز کھیلنے کی عادت آنے والے برسوں میں بچوں کی یادداشت کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے ۔تحقیق کے مطابق ویڈیو گیمز کھیلنا چھوڑنے کے بعد بھی اس کے نتیجے میں برسوں تک دماغ میں مختلف تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں، یہ ریسرچ جریدے فرنٹیئرز ان ہیومین نیوروسائنسز میں شائع ہوئی۔ تحقیق کیلئے 18 سے 40 سال کے 27 افراد کو شامل کیا گیا ۔محققین کا کہنا تھا کہ لڑکپن سے قبل جو افراد ویڈیو گیمز کے شوقین تھے ، چاہے بہت کم وقت کیلئے کھیلتے ہوں، وہ ورکنگ میموری کے ٹیسٹوں میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، جبکہ ان کے مقابلے میں جو افراد گیمز سے دور رہے ان کی ورکنگ میموری کمزور ریکارڈ ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں