پالک ماحول دوست بیٹریوں کیلئے بھی مددگار ثابت

پالک ماحول دوست بیٹریوں کیلئے بھی مددگار ثابت

سائنسی تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ پالک شوخ ہرے پتوں والی سبزی سے کاربن نینوشیٹ تیار کرکے ماحول دوست بیٹریاں بھی بنائی جاسکتی ہیں

واشنگٹن(نیٹ نیوز)واشنگٹن میں واقع امریکن یونیورسٹی کے سائنسدان پروفیسر شوزونگ زو نے بتایا کہ پالک سے کاربن پر مبنی نہایت مؤثر عمل انگیز بنایا گیا ہے جو بیٹریوں میں آکسیجن ریڈکشن کا کام کرتا ہے ، یہ روایتی، مہنگے اور ماحول دشمن عمل انگیز کو بھی اپنی صلاحیت سے پیچھے چھوڑ سکتا ہے ۔ اس سے ہائیڈروجن فیول، سیل، میٹل ایئر بیٹریوں اور دیگر آلات کو باآسانی بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔ سائنسدانوں نے تجربہ گاہ میں پالک سے اخذ کردہ کاربن سے نینوٹیوب بنائی ہیں۔ اسی طرح ایک نینومیٹر موٹائی کی کاربن نینو شیٹ بھی تیار کی گئی ہے ۔ سیمولیشن اور ابتدائی تحقیق حوصلہ افزا رہی ہے اور اگلے مرحلے میں اس سے باقاعدہ ہائیڈروجن فیول سیل چلانے کی کوشش کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں