آن لائن سروس، بلی کے بجائے شیر کا بچہ بھیج دیا گیا
فرانسیسی جوڑے کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں آن لائن ایک بلی کا بچہ خریدنے پر شیر کا بچہ بھیج دیا گیا
پیرس(نیٹ نیوز) پولیس نے ذمہ دار افراد کو گرفتار کرلیا۔فرانس کے رہائشی میاں بیوی نے عدالت میں بتایا کہ ایک آن لائن اشتہار کے ذریعے بتایا گیا تھا کہ ایک عام گھریلو بلی اور افریقی بلی کو کراس کرکے پیدا ہونے والا سوانا نسل کی بلی کا بچہ برائے فروخت ہے جس پر اس جوڑے نے اسے خریدنے کیلئے متعلقہ آن لائن کمپنی سے رابطہ کیا اور 7ہزار ڈالر کے عوض اس بچے کو خرید لیا، پارسل وصول ہونے کے تقربیاً ایک ہفتے بعد جوڑے کو احساس ہوا کہ یہ سوانا نسل کی بلی نہیں بلکہ شیر کا بچہ ہے ۔فرانس میں شیر کو پالتو جانور کی حیثیت سے رکھنا غیر قانونی عمل ہے ۔استغاثہ نے کہا کہ اس واقعے پر پولیس نے تحقیقات کیں جس کے بعد جرم میں ملوث نو افراد کو گرفتار کیا گیا۔