ہارر فلموں کا شوق شخصیت بارے کیا بتاتا ہے ؟
ہارر فلموں کے شوقین افراد کا ذہنی تناؤ دیگر سے مختلف ہوتا ہے
لاہور(نیٹ نیوز) انسانوں میں خوف کے موضوع پر تحقیق کرنے والے ایک ماہر مارگی کیر کے مطابق جسم میں خوف کی لہر دوڑانے والی فلم دیکھنے والے کی دل کی دھڑکن کو تیز کرتی ہے اور جسم کو یہ احساس دلاتی ہے کہ اسے توانائی کو خرچ کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ کیلئے اس سے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، وہ اپنے اندر زندگی کی لہر محسوس کرنے لگتے ہیں دیگر افراد کیلئے یہ منفی تجربہ ہوتا ہے ، جیسے دہشت کا حملہ، جس میں وہ اپنے جسم پر کنٹرول ختم ہوتے محسوس کرتے ہیں۔بہت زیادہ حساس افراد کا دماغ ایک ہارمون ڈوپامائن خارج کرنے لگتا ہے ، جو اعصابی نظام پر اثرانداز ہوتا ہے ۔اسی طرح یہ افراد دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہمدرد ہوتے ہیں، جس کے باعث وہ پرتشدد یا ہارر فلموں پر اپنے ساتھیوں کے مقابلے میں مختلف نفسیاتی ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔