زہرہ کے بادلوں میں زندگی کا ایک اور اہم ثبوت دریافت
بھارتی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سیارہ زہرہ کی فضاؤں میں زندگی سے تعلق رکھنے والا ایک اہم سالمہ ‘‘گلائسین’’ دریافت کرلیا ہے
نئی دہلی(نیٹ نیوز)یہ سادہ ترین امائنو ایسڈ ہے جو زمینی جانداروں کے تیار کردہ پروٹینز میں عام موجود ہوتا ہے ۔ بھارتی ماہرین کا یہ تحقیقی مقالہ ‘‘آرکائیو ڈاٹ آرگ’’ کی پری پرنٹ ویب سائٹ پر شائع ہوا ہے ، جس کا مطلب یہ ہے کہ ابھی تک اس دعوے کو دیگر ماہرین نے درست ہونے کی باقاعدہ سند نہیں دی ۔ مدناپور سٹی کالج مغربی بنگال کے اریجیت منّا ،منگل ہزرا اور انڈین سنٹر فار سپیس فزکس کولکتہ کے سبیاساچی پال نے اپنی مشترکہ تحقیق میں کہا کہ یہ دریافت انہوں نے سیارہ زہرہ کے طیفی مطالعات کی بنیاد پر کی ہے لیکن اسے تب تک قابلِ بھروسہ نہیں سمجھا جاسکتا کہ جب تک دیگر ماہرین بھی اس کا تنقیدی جائزہ لے کر اسے درست قرار نہ دے دیں۔