5ہزار سال قبل دماغ کے آپریشن کے دوران نوجوان کی موت
روسی سائنس دانوں نے ایسی انسانی کھوپڑی دریافت کی ہے جس میں موجود دماغ کی 5ہزار سال قبل سرجری کی گئی تھی،سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ اس انسان کی موت آپریشن کے دوران ہی ہوگئی تھی
ماسکو(نیٹ نیوز)روس کے ماہر آثار قدیمہ اینڈ سائنسز کا کہناہے کہ پانچ ہزار قبل مہلک بیماری کے باعث اس انسان کے دماغ کی سرجری کی گئی تھی،اس وقت کے طبیب نے سر کو کاٹنے کیلئے پتھر کے بنے آلات کا استعمال کیا اور مریض کی کھوپڑی میں سوراخ کیا تاکہ دماغ کی سرجری کی جاسکے تاہم یہ سرجری کامیاب نہیں ہوسکی اور مریض کی موت واقع ہوگئی جو عمر کے اعتبار سے نوجوان تھا۔